سینیٹ میں مواخذہ کی سماعت:صدر امریکہ تمام الزامات سے بری

0
0

واشنگٹن ، 6فروری(یواین آئی) امریکی سینیٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مواخذے کی سماعت کے دوران تمام الزامات سے بری کر دیا ۔سینیٹ نے بدھ کو اپنی سماعت میں مسٹر ٹرمپ کو کانگریس کی کارروائی میں رکاوٹ پہنچانے کا مجرم نہیں پایا ہے۔
سینیٹ نے اس تاریخی ووٹنگ میں امریکہ کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی رہنما کیلئے سیاسی فتح میں ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکنز کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور ڈیموکریٹس کی انہیں عہدے سے ہٹانے کی کوشش ناکام ثابت ہوئی۔
امریکی صدر نے فوری طور پر فتح کا دعویٰ کیا جبکہ وائٹ ہاؤس نے اسے ان کا ’بے گناہی کا ثبوت‘ قرار دیا۔
ڈیموکریٹس نے ان کی بریت کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ ٹرائل قرارر دیا۔تاہم سینیٹ میں ووٹ نے ظاہر کیا کہ ریئل اسٹیٹ کے سابق شہنشاہ کی انتخابات سے 9 ماہ قبل ریپبلکن پارٹی پر گرفت کتنی مضبوط ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا