آل جموں و کشمیر لو پیڈ ایمپلایز فیڈریشن یونٹ مینڈھرکااجلاس

0
0

اعجازکوہلی

مینڈھر؍؍آل جموں و کشمیر لو پیڈ ایمپلایز فیڈریشن یونٹ مینڈھر کی ایک میٹنگ زیر صدارت محمد رشید مغل ڈویژنل صدر مینڈھر منعقد ہوئی۔ جس میں مختلف ایسوسیشن کے صدور کے علاوہ اراکین فیڈریشن نے بھی شمولیت کی۔میٹنگ میں ملازمین کے مسائل پر غور و خوض کرنے علاوہ فیڈریشن کے کام کاج کا جائیزہ بھی لیا گیا۔ اس موقعہ پر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ٹیچرز ایسوسیشن سب ڈویژن مینڈھر کے صدر مشتاق خان نے ہرنی زون کے اٹھائیس اساتذہ کی بلا جواز معطلی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نائب تحصیلدار ہرنی نے غیر ذمہ دارانہ طور پر بروز جمعہ ہرنی کے مرکزی اسکولوں کا دن کے تقریباً دو ڈھائی بجے دورہ کیا۔ جس وقت اساتذہ نماز ادا کرنے گئے ہوئے تھے۔نماز کے فوراً بعد تمام اساتذہ واپس اپنے اپنے اسکولوں میں آ گئے۔مزید کچھ اساتذہ ڈیوٹی پر تھے اور کچھ چھٹی پر تھے مگر مذکورہ آفیسر نے سب کو غیر حاضر رپورٹ کرکے معطل کروا دیا۔ جو نہائت ہی افسوس ناک عمل ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ ان معطل شدہ اساتذہ کو فوراً بحال کیا جائے اور یہ بھی کہا کہ ایسے آفیسر ز کو آئیندہ اس قسم کی احساس ڈیوٹی سر انجام دینے کیلئے نہ بھیجا جائے۔فیڈریشن کے صدر محمد رشید مغل اور دیگر شرکاء میٹنگ نے بھی اس پر اظہار تاسف کرتے ہوئے حکام سے ان اساتذہ کو بحال کرنے کی اپیل کی۔آخر پر لو پیڈ ایمپلائیز فیڈریشن مینڈھر کی اکائی کو مزید فعال بنانے کیلئے با اتفاق رائے محمد شفیق چوہدری ہیڈ ماسٹر گرلز مڈل سکول مینڈھر کوفیڈریشن کا نائب صدر نا مزد کیا گیا۔ رشید مغل نے تمام ملازمین کو متحد ہو کر اپنے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کروانے کی اپیل کرتے ہوئے اراکین فیڈریشن کو یکجا ہرنے اور کام کاج میں سرعت لانے کی تلقین کی۔ میٹنگ میں جن چیدہ چیدہ ملازمین نے حصہ لیا ان میں محمود خان، نذیر مغل، کامریڈ حاجی نذیر، کامریڈ بشارت علی خان، کامریڈ عزیز،کامریڈ شریف منہاس، کامریڈ عبد الحمید بھٹی،ریٹائرڈ زیڈ ای او صادق خان، اور چوہدری شفیق شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا