سیکرٹری آر ڈی ڈی نے مشن انتودیا اور پی پی سی کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج شیتل نندا نے آج ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افسروں کے ساتھ مشن انتودیا اور پی پی سی کی جموں اور کشمیر صوبوں میں عمل آوری کا جائیزہ لیا ۔ دیگر لوگوں کے علاوہ میٹنگ میں ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ جموں سدھرشن کمار ، ڈائریکٹر پنچایتی راج جے اینڈ کے محمد رفیع اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ مختلف ضلعوں کے ورکروں کے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری نے افسروں پر زور دیا کہ وہ رجسٹریشن کے عمل میں تیزی لا کر اسے جی پی ڈی پی پورٹل پر اپ لوڈ کریں ۔ اس موقعہ پر کئی دیگر معاملات پر بھی سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا ۔سیکرٹری نے افسروں پر زور دیا کہ وہ ویب پورٹل پر اَپ لوڈنگ کے حوالے سے مقررہ اہداف کی حصولیابی کو یقینی بنائیں ۔ شیتل نندا نے پنچائت گھروں کی تجدید نو اور دیگر دستاویزات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا