حکومت سکولی تعلیم کو مزید معیاری بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔کمشنر سیکرٹری

0
0

سکولوں کو طالب علموں کیلئے متحرک مقام بنانے کی اساتذہ کو ہدایت دی
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍سکولی تعلیم محکمہ کے کمشنر سیکرٹری ہردیش کمار نے آج کہا کہ حکومت جموںوکشمیر میں سکولی تعلیم محکمہ کو مزید متحرک اور معیاری بنانے کے لئے پُر عزم ہے۔ بینکٹ ہال سری نگر میں ایک عوامی دربار کے دوران ہردیش کمار نے کہا کہ طالب علموں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر سطح پر مناسب اقدامات کر رہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں پُر امن ماحول میں امتحانات کا انعقاد قابل سراہنا ہے اور سکولوں میں تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے بچوں کے والدین اور سول سوسائٹی ممبران کو بھی آگے آنا چاہیئے۔اُنہوں نے کہا کہ والدین تعلیم کی سہولیت میں بچوں کو ایک قیمتی تحفہ دے سکتے ہیں ۔اُنہوں نے لوگوں سے تلقین کی کہ انہیں آگے آکر سیکرٹری سطح کے عوامی درباروں میں اپنی شکایات درج کرانی چاہیئے تاکہ لوگوں کو درپیش مسائل کا مؤثر ازالہ کیا جاسکے۔ہردیش کمارنے کہا کہ طالب علموں کو بھی رواداری اور امن کا ماحول قائم کرنے کے لئے آگے آنا چاہیئے ۔اساتذہ سے وابستہ والدین کی اُمید وں کے تعلق سے ہردیش کمار نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے سکولوں میں بامعنی اقدامات کئے جاتے ہیں۔ سیکرٹری موصوف نے اساتذہ سے تلقین کی کہ وہ سکولوں کو بچوں کے لئے ایک متحرک مقام میں تبدیل کریں۔اِس دوران کولگام ، بارہمولہ ، گاندربل ، پلوامہ ، بڈگام اور سری نگر اضلاع سے آئے کئی عوامی وفود نے سیکرٹری موصوف کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنے مسائل اور مطالبات ان کی نوٹس میں لائے۔وفود کے ساتھ بات چیت کے دوران ہردیش کمار نے انہیں یقین دلایا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے حکومت پُر عزم ہے۔بعد میں کمشنر سیکرٹری نے سکولی تعلیم محکمہ اور سماجی بہبود محکمہ کے افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران ان محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا