‘ساب’یوپی ڈیفنس مینوفیکچرنگ کوریڈور میں سرمایہ کاری کا خواہاں

0
0

لکھنؤ: (یواین آئی)ہندوستان کے ساتھ دفاعی سازوسامان کا کاروبار کرنے کے لئے تیار سوئڈش ڈیفنس مینوفیکچرنگ کمپنی‘ساب’ نے اترپردیش دیفنس مینو فیکچرنگ کوریڈورمیں سرماریہ کار کرنے کے اپنی رغبت کا اظہار کیا ہے ۔یہ کوریڈوری یو پی کے بندیل کھنڈ خطے میں بنایا جائے گا۔ساب انڈیا ٹیکنالوجیز کے چیئر مین و منیجنگ ڈائرکٹر اولا رجنیل نے کے مطابق‘‘ہم یوپی میں بنائے جانے والے ڈیفنس مینوفیکچرنگ کاریڈور میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں اور ہم نے اپنے کئی شراکت داروں سے گفت وشنید بھی شروع کردی ہے ۔یوپی ایک اہل ریاست ہے اور ہم اپنے دو۔تین شراکت داروں سے بات کر کے یو پی میں اپنی یونٹ قائم کرنے کی کوشش میں ہیں’’۔یہ پوچھے جانے پر کہ ساب جو کہ ہندوستان کو متعدد دفاعی آلا ت فروخت کررہا ہے کیا اس کا پاکستان سے بھی کوئی معاہد ہ ہے ۔رجنیل نے واضح کیا کہ پاکستان کے ساتھ کوئی بھی ‘نیا آرم ڈیل’ نہیں ہے ۔ہاں ماضی میں ہم نے کچھ دفاعی آلات پاکستان کو فروخت کئے تھے ۔ہر ڈیل جو ہم کسی بھی ملک سے کرتے ہیں اسے سویڈش حکومت کی منظوری حاصل ہوتی ہے ۔موجود وقت میں پاکستان سے کسی بھی قسم کے آرمس ڈیل کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔ساب ہندوستان کو لڑاکا طیارہ گریپن۔ای فروخت کرنے کی تیاری میں ہے ۔اور دیگر سات کمپنیوں کے ساتھ 140 ائیر کرافٹ ملک کو فروخت کرنے کی کاروائی جاری ہے ۔ گریپن۔ای کافی اعلی ٹیکنالوجیز سے لیس ہے ۔ساب نے بھی یوپی ڈیفنس ایکسپو2020 میں اپنے دفاعی آلات کی نمائش کے لئے اپنا کیمپ لگایا ہے ۔جس میں وہ اپنے متعدد اعلی دفاعی آلات کی نمائش کرے گا۔جن میں کارل گستاف ایم 4،نیکسٹ جنریشن لائی اینٹی ۔ٹیک ویپن(این ایل اے ڈبلیو)،جیراف ۔اایکس وغیرہ شامل ہیں۔مسٹر رجنیل نے بتایا کہ ساب ہندوستان کو بڑی دفاعی انڈسٹری بنانے کے ہندوستان کے ویژن میں اپنی حصہ داری ادا کرے گا اور ہندوستان کی اپنا خود کا‘‘ نیکسٹ۔جنریشن ڈیفنس سسٹم’’ بنانے اور قائم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ڈیفنس ایکسپو۔2020 میں ہم اپنے جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش کریں گے ۔یواین آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا