روہت کی جگہ مینک ایک روزہ ٹیم میں

0
0

پرتھوی اور سینی ٹیست ٹیم میں شامل
نئی دہلی؍؍زخمی سلامی بلے باز روہت شرما نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ ایک روزہ ٹیم میں سلامی بلے باز مینک اگروال کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹیسٹ ٹیم میں نوجوان اوپنر پرتھوی شا اور تیز گیندباز نوجیت سینی کو جگہ ملی ہے۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی ا?ئی) نے منگل کو یہ اطلاع کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کا بھی اعلان کر دیا۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی ونڈ ے سیریز بدھ سے شروع ہو رہی ہے جبکہ دو ٹیست میچوں کی سیریز 21 فروری سے شروع ہوگی، ہندوستان نے میزبان نیوزی لینڈ کو ٹی۔20 میں پانچ۔صفر سے روند دیا تھا۔روہت کو نیوزی لینڈ کے خلاف دو فروری کوماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلے گئے پانچویں اور ا?خری میچ ٰمیں روہت کی پنڈلی میں چوٹ لگ گئی تھی۔ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 5 فروری کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ٹیسٹ ویلنگٹن میں شروع ہوگا، بی سی سی ا?ئی نے پہلے ایک روزہ میچ سے ایک دن قبلا ٓج ٹیم کا اعلان کیا۔بی سی سی ا?ئی نے کہا کہ روہت کو اتوار کے روز کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 کے دوران پنڈلی میں چوٹ لگی تھی،۔ ان کا ہیملٹن میں پیر کو ایم ا?ر ا?ئی کیا گیا وہ ونڈے اور ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔ ان کا علاج بنگلور میں واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔ ان کی جگہ پر مینک کو ایک روزہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں اوپنر کے طور پر اپنی جگہ پختہ کرنے والے مینک نے اب تک ون ڈے نہیں کھیلا ہے۔ وہ 9 ٹیسٹ میں 67.07 کی اوسط سے 872 رنز بنا چکے ہیں۔ مینک نے ٹیسٹ میں دو ڈبل سنچری بھی لگائے ہیں۔ مینک ون ڈے ٹیم میں روہت کی جگہ لوکیش راہل اور پرتھوی کے ساتھ تیسرے اوپنر ہوں گے۔مینک کو روہت کی جگہ ون ڈے ٹیم میں رکھا گیا ہے لیکن وہ الیون میں جگہ بنا پائیں گے، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کیونکہ پرتھوی کا لوکیش راہل کے ساتھ اوپننگ کے لئے دعوی مضبوط رہے گا۔ پرتھوی کو زخمی اوپنر شیکھر دھون کی جگہ پہلے ہی ون ڈے ٹیم میں شامل کیا جا چکا تھا۔ پرتھوی نے ہندوستان اے کے ساتھ کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ اے کے خلاف ون ڈے پریکٹس میچ میں 100 گیندوں میں 150 رن بنائے تھے۔حال میں ڈوپنگ پابندی سے باہر نکلنے کے بعد پرتھوی کو ہندوستان اے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ پرتھوی کے ایک سال بعد ٹیسٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ پرتھوی نے نومبر 2018 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف قدم رکھتے ہی ٹیسٹ میں سنچری لگایا تھا۔ اس کے بعد انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ وہ پریکٹس میچ میں زخمی ہو گئے تھے۔ ان کے پاؤں میں چوٹ لگی تھی اور انہیں وطن لوٹنا پڑا تھا۔ اس کے بعد پرتھوی پر ممنوعہ دواو?ں کے استعمال کی وجہ سے آٹھ ماہ کی پابندی بھی لگا دی گئی تھی۔پرتھوی نے نومبر 2019 سے گھریلو کرکٹ میں واپسی کی۔ انہوں نے رنجی ٹرافی میں ڈبل سنچری بھی لگایا تھا۔ پرتھوی نے اب تک دو ٹیسٹ میں 118.50 کی اوسط سے 237 رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا