سعادت ڈولوال نے مرکزی حکومت کو کیا خط ارسال
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍ ٹریڈ یونین لیڈر سعادت ڈولوال نے مرکزی حکومت کو خط ارسال کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمات کو سرانجام دیتے والے محکمہ پی ایچ اہی، جنگلات، بجلی ، و دیگر محکموں کے ان ڈیلی ویجروں کی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ مستقلی کے متعلق بھی پالیسی ترتیب دی جائے۔ ادھر دوسری طرف انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گورنر انتظامیہ تمام عارضی ملازمین کی مانگوں پر سنجیدگی کیساتھ غور کرے گے۔اس سے قبل دیگر وفود نے بھی گورنر انتظامیہ سے ملاقات کر کے اپنے مسائل کے بارے میں مطالبات کو اجاگر کیا تھا۔اپنے خطاب میں ٹریڈ یونین لیڈر سعادت ڈولوال نے کہا کہ یوٹی انتظامیہ کو جاینٹ فرنٹ کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کال پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا کی ضرورت ہے۔کیونکہ اس ہڑتال سے کئی علاقوں میں عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر انتظامیہ نے ملازمین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی برپور کوشش عمل میں لاہی ہے یقینی طور پر اس پر مزید نظرسانی کی ضرورت ہے۔ اس وقت یوٹی بننے کے باوجود ملازمین سہولیات سے محروم ہیں۔ملازموں کی مانگ کے مد نظر سعادت ڈولوال نے مرکزی حکومت، گورنر کے مشیروں ،فائنانشل سیکرٹری اور چیف انجینئر محکمہ پی ایچ ای سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عارضی ملازمین کے مسائل و بقایاجات تنخواہ کو واگزار کیا جائے جبکہ ان کی مستقلی کیلئے ایک جامع پالیسی کے تحت کام شروع کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کر رہے ورکرز کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے کہا کہ وہ اپنی ٹریڈ یونین کے ہمراہ ان کی مانگوں کو "ٹیبل ٹاک” کی بنیاد پر بلند کرتے رہے