کرائم برانچ جے اینڈ کے نے جے کے پی سی سی کے خلاف معاملہ درج کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍کرائم برانچ سرینگر نے جے کے پی سی سی یونٹ 10اوران کے آفیسران ،اہلکاروں اور دیگراں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے جن کی وجہ سے ضلع کپوارہ میں پنزگام ۔منزگام پُل ،سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سوگام اوربوہی پورہ پُل کی تعمیر کے دوران خزانہ عامرہ کو تین کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ۔سرکار نے اس معاملہ میں خرد برد اور بے ضابطگیوںکی چھان بین کے لئے ایک تحقیقاتی ٹیم کو تشکیل دیا تھا جس کے بعد کئی طرح کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ۔چنانچہ کرائم برانچ نے اس سلسلے میں معاملہ درج کیا۔مزید چھان بین جاری ہے۔