سوربھ بھگت نے توپ شیر خانیا میں ایمپلایمنٹ ، منی سیکرٹریٹ کمپلیکس کے کام کا جائیزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍کمشنر سیکرٹری محنت و روز گار سوربھ بھگت نے آج توپ شیر خانیا میں قائم کئے جا رہے ایمپلایمنٹ و منی سیکرٹریٹ کمپلیکس کے کام کا معائینہ کیا ۔ کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ مختلف محکموں کے افسروں کی ایک ٹیم بھی تھی ۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ اس کمپلیکس میں ڈائریکٹر ایمپلایمنٹ ، جوائینٹ ڈائریکٹر ایمپلایمنٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلایمنٹ کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایمپلایمنٹ اور کونسلنگ سنٹر کے دفاتر ہوں گے ۔ سوربھ بھگت نے تعمیراتی جگہ پر سائین بورڈ لگانے کی متعلقہ افسروں کو ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں تیزی لائی جانی چاہئیے اور مارچ 2020 سے پہلے رقومات کے مکمل تصرف کو یقینی بنایا جانا چاہئیے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا