اننت ناگ؍؍ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے آج منعقدہ ایک تقریب کے دوران بیک ٹو ولیج پروگرام پورٹل /ڈیش بورڈ کاآغاز کیا ۔اس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی،اے سی ڈی ،ٹیکنیکل ڈائریکٹر این آئی سی ،جے ڈی پلاننگ اورمختلف محکموں کے انجینئروں کے علاوہ ضلع آفیسران اورمیڈیا شخصیات بھی موجود تھیں۔پورٹل کے ذریعے بی ٹو وی سے جڑی تمام جانکاری حاصل کی جاسکتی ہے جسے بعد میں اعلان حکام کو پیش کیا جاسکتا ہے۔ترقیاتی کمشنر نے سیکٹورل آفیسران پر زوردیا کہ وہ بی ٹووی پروگرام کے تحت فوری طور ڈیٹا کو اپ لوڈ کریں تاکہ کاموں کی پیش رفت کا باقاعدگی کے ساتھ جائزہ لیاجاسکے۔مختلف محکموں کے سیکٹورل آفیسران کو ڈیٹا کے اپ لوڈـ کے لئے الگ الگ یوزر نیم اورپاس ورڈ فراہم کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ پورٹل کے بدولت بی ٹو وی کے بارے میںعام لوگوں کو لازمی جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے تاکہ پروگرام کے بارے میں شفافیت یقینی بن سکے۔ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے بتایا کہ یو ٹی میںاننت ناگ ایسا پہلا ضلع ہے جہاں پورٹل اور ڈیش بورڈ کا قیام عمل میںلایا گیا ہے تاکہ سکیم کی پیش رفت کے بارے میںجانکاری عام کی جاسکے۔