اصلی نشانہ جس کا وہ حل نہیں چاہتے :یوگی آدتیہ ناتھ
یو این آئی
نئی دہلی؍؍اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )کے خلاف شاہین باغ میں دھرنا۔مظاہرہ صرف بہانہ ہے اور اصلی نشانہ تو وہ ہے جس کا وہ حل نہیں چاہتے تھے ۔دہلی اسمبلی کے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لئے پیر کو وکاس پوری حلقہ سے کھڑے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے امیدوار کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر آدتیہ ناتھ نے سی اے اے کے خلاف شاہین باغ میں جاری مظاہرے پر مسٹر کیجری وال کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ‘‘سی اے اے کے خلاف جو دھرنے پر بیٹھے ہیں وہ غیر قانونی ہیں۔ ‘شاہین باغ تو بہانہ ہے ، اصلی نشانہ تو وہ ہے جس کا وہ حل نہیں چاہتے تھے ۔’’انہوںنے کہا کہ ہندوستان تیرے ٹکرے ہوں گے کا نعرہ لگانے والوں کے ساتھ مسٹر کیجری وال کی ہمدردی ہے ، ملک کی فوج سے ثبوت مانگتے ہیں، ان کی ہمدردی دہلی کی عوام سے نہیں ان کی ہمدردی شاہین باغ سے ہے ۔مسٹر آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ان کی حکومت نے ریاست میں گنگا کو صاف کرنے کا بیڑا ٹھایا تھا اور اس سمت میں کافی اقدامات کئے گئے ہیں اور آج مقدس ندی کافی صاف ہوچکی ہے ۔ انہوںنے یمنا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر کیجریوال نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ندی کوصاف کرنے کے بڑے بڑے وعدے کئے تھے جو پوری طرح کھوکھلے نکلے ۔انہوںنے کہاکہ وہ مسٹر کیجریوال کو چیلنج دیتے ہیں کہ اگر ان میں ہمت ہے تو یمنا میں ڈبکی لگا کر دکھائیں، مسٹر آدتیہ ناتھ نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی نے جو وعدہ کیا ، اسے پورا کیا ہے ۔پاکستان کے سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر چودھری فواد حسن نے دہلی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی کو ہرانے کی اپیل پر مسٹر آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پاکستان کا وزیر یہ اچھی جانتا ہے کہ شاہین باغ کے مظاہرین کو بریانی صرف کیجری وال ہی کھلاسکتے ہیں۔مسٹر آدتیہ ناتھ نے کہا کہ دہلی ملک کی راجدھانی ہے اور یہاں سب کی نظرہے ۔ مسٹر آدتیہ ناتھ نے کہا کہ جو کوئی بھی ملک کے مختلف حصوں اور دنیا سے آتا ہے یہاں کی بری حالت دیکھ کر تکلیف محسوس کرتا ہے ۔مسٹر کیجری وال حکومت نے اپنے پانچ سال کے معیاد کار میں دہلی کی بری حالت کردی ہے یہاں نہ تو اچھی سڑکیں ہیں اور نہ ہی لوگوں کو پینے کے لئے صاف پانی، مسٹر کیجری وال نے صرف کھوکھلے وعدے کئے ہیں۔