ٹرمپ کے امن منصوبے پر سلامتی کونسل میں ہوگی بحث ٹرمپ کے امن منصوبے پر سلامتی کونسل میں ہوگی بحث

0
0

یواین آئی
اقوام متحدہ؍؍ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکہ کے مجوزہ مغربی ایشیا امن منصوبہ پر بات چیت کرنے کے لئے 10 فروری کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سفارتی ذرائع نے یہ معلومات دی۔ذرائع نے بتایا کہ فلسطین کے صدر محمود عباس اور اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن اجلاس میں شرکت کریں گے ۔اسرائیلی اقوام متحدہ کے مشن کی طرف سے ہفتہ کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق مسٹر ڈینن فی الحال سلامتی کونسل میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں تاکہ امریکہ -اسرائیل مشترکہ کارروائی اور احتجاج کی کسی بھی فلسطینی قرار داد کی حمایت کو روکنے کے لئے ان کی حمایت حاصل کی جا سکے ۔ واضح ر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 28 جنوری کو مغربی ایشیا میں امن منصوبہ کی ایک تجویز کا اعلان کیا تھا جسے انہوں نے ‘ڈیل آف دی سنچری’ یعنی صدی کا معاہدہ بتایا تھا ۔ تاہم اس منصوبہ پر عرب لیگ کے کئی لیڈروں نے عدم اعتماد ظاہر کیا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا