لازوال ڈیسک
رام بن؍؍بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چئیر مین رام بن نے ضلع رام بن کے دوردراز علاقہ براڈ گڈی کا ایک روزہ دورہ کر عوامی مسائل کا جائزہ لیا جس دوران سرپنچ پنچائت سیری بی شبیر احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جس دوران انہوں نے کئی عوامی وفود سے مْلاقات کی اور اْن کے درپیش مسائل سْنے اس دوران لوگوں نے چئیر مین کو بتایا کہ یہ علاقہ سرینگر جموں قومی شاہراہ سے تقریبا چار کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے لیکن تمام سفر پیدل ہی طے کرنا پڑتا ہے جبکہ کئی بار سڑک رابطہ نہ ہونے کہ وجہ سے کئی مریض و حاملہ خواتین موت کے گھاٹ اْتر چکے ہیں لیکن گزشتہ 70 سال سے اس دوردراز علاقہ کی جانب کسی نے توجہ نہ دی اور علاقہ کے لوگ کئی مشکلات سے گزْرتے رہے اگرچہ کئی سیاسی رہنماوں نے یہاں کے لوگوں نے ووٹ لوٹنے کا کام انجام دیا لیکن علاقہ کی جانب بلکل بھی توجہ نہ دی اس کے علاوہ لوگوں نے بتایا کہ اس علاقہ میں بھاری برفباری ہوتی ہے جس دوران پانی اور بجلی سپلائی دونوں نے ٹھپ ہو جاتی ہیں جس دوران لوگوں کی گْپ اندھیرے میں رہنا پڑتا ہے تو وہیں دوسری جانب پینے کا پانی بھی میلوں دور سے لانا پڑتا ہے اگرچہ برف سے ڈھکے پہاڑوں سے گْزرنا برفانی تودوں کے گرنے کا خوف خوف پیدا کرتا ہے لیکن اس علاقہ کے لوگوں کی پرواہ کون کرتا ہے ان سب مشکلات کو سْنے پر بی ڈی سی چئیر مین بلاک رام بن امجد علی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ عوامی مشکلات کا دور کرنے کی ہرممکن کوشیش کی جائے گی تاکہ لوگوں کو زمانہ جدید میں زمانہ قدیم کی زندگی بسر نہ کرنی پڑے۔