اعجازالحق بخاری
پونچھ ؍؍ پونچھ اسپورٹس اسٹڈیم پونچھ میں ان دنوں امجد میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے کا جسکا آج کا مقابلہ بادشاہ کلب اعلی پیر اور پیرپنجال کلب کے مابین ہوا اس موقعہ پر مہمان خصوصی ایس کے چوہدری ڈی ائی جی ائی ٹی بی پی، لوک پال سنگھ کمانڈنٹ ITBPراکیش شرما موجود تھے۔ جبکہ اس موقعہ پر خاصی تعداد میں شائقین بھی اس مقابلے سے لطف اندوز ہورہے تھے۔ ایس کے چوہدری نے خدمت ولفئیر کے کام کی سراہنا کی اور کہا کہ یقینا اس طرح کے کارنامے نوجوان نسل کی ذہن سا زی میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں خدمت فاونڈیشن کے چیرمین سید عمران شاہ نے تنظیم کے کارناموں سے مہمانوں کو روشناس کروایا اور مہمانوں کو اُن کی دعوت قبول کرنے پر شکریہ ادا کیا میچ میں ظفر شاہ صدر جے کے سی اے ، صابر حسین بٹا،کفایت احمد صوفی، جگجیت سنگھ نکا،اصغر علی آصف کرمانی ناز ش الطاف اور سجاد کرمانی موجود تھے ۔