لازوال ڈیسک
جموں؍؍دور دراز علاقوں اور مقامی علاقوں میں نقل مکانی کرنے والے بکروالوں کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے ، فوج نے گاؤں کھڑہ میں میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ نے مقامی افراد کی طبی اور ویٹرنری کی ضروریات کو پورا کیا۔ دیہاتیوں اور جانوروں کے لئے بھی دوائیں تقسیم کی گئیں۔ کیمپ کا ردعمل زبردست تھا جس میں فوج کے آٹھ میڈیکل آفیسران اور دو ویٹرنری ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ سول انتظامیہ کے ذریعہ 422 دیہاتیوں اور 2601 جانوروں کا علاج کیا گیا۔ فوج کی اس کاوش کو لوگوں نے سراہا جنہوں نے اپنی تشویش کو دور کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدام پر اظہار تشکر کیا۔