’جو ناکام ہوتے ہیں،وہ سوالوں سے ڈرتے ہیں‘

0
0

میرے سوالوں سے ڈرنے کے بجائے نوجوانوں کو جواب دیں سیتارمن:راہل
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے روزگار کے اعدادو شمار نہ دینے کے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے تبصرے پر پیر کو کہا کہ سوالوں سے ڈرنے کے بجائے انہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے روزگارکے مسئلے پر نوجوانوں کو جواب دینا چاہئے ۔کانگریس رہنما نے یہ بیان محترمہ سیتا رمن کے اس تبصرے پر دیا ہے جس میں روزگار کے اعدادو شمار نہ بتانے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا‘‘مان لیجئے میں ایک اعدادو شمار بول دوں-ایک کروڑ ،پھر راہل گاندھی پوچھیں گے کہ ایک کروڑ نوکریوں کا کیا ہوا،اس لئے نہیں بتایا۔’’مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کرکے جواب دیا‘‘وزیر خزانہ جی،میرے سوالوں سے مت ڈرئے ۔میں یہ ملک کے نوجوانوں کی جانب سے پوچھ رہا ہوں،جنہیں جواب دینا آپ کی ذمہ داری ہے ۔ملک کے نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے اور آپ کی حکومت انہیں روزگار دینے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے ۔’’پارٹی نے اس سوال کا جواب نہ دینے کومحترمہ سیتارمن کی ناکامی بتایا اور کہا’’جو ناکام ہوتے ہیں،وہ سوالوں سے ڈرتے ہیں۔راہل گاندھی آپ سوال پوچھتے رہیں گے ۔۔۔چاہے وہ بے روزگار نوجوانوں کی تکلیف ہو،کسانوں کی بدحالی ہو یا خواتین کی حفاظت کا معاملہ ہو۔ہم آپ کو من مرضی نہیں کرنے دیں گے ۔ویسے آپ کا ڈر آپ کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے ۔’’کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے طنز کیا اور کہا کہ وزیر خزانہ راہل گاندھی کے سوالوں سے ڈرتی ہیں۔انہوں نے کہا‘‘اعدادو شمار سے وزیر خزانہ جی کا ڈرواجب ہے ۔نرملا جی ،راہل جی کے سوال پوچھنے کے ڈر سے آپ نے اعدادو شمار بتانے کی چھوڑ دیئے ۔حقیقت یہ ہے کہ آپ کے پاس کامیابیوں کے نام پر صرف الفاظ ہیں۔اعدادو شمار سے ڈر نہیں لگتا صاحب۔۔۔سچائی سے ڈر لگتا ہے ،کیوں نرملا جی؟’

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا