چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 361پہنچی

0
0

بیجنگ ،3 فروری (اسپوتنك) چین میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 افراد موت ہوئی اور اس کے ساتھ ہی یہاں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 361 ہو گئی ہے ۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے یہ معلومات دی ہے ۔ کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے نئے اعداد و شمار کے مطابق 2،103 مزید لوگوں میں کورونا وائرس پایا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی چین میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 17،205 ہو گئی ہے، جبکہ 21،558 مشتبہ مریضوں کی طبی جانچ کی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ پر کورونا وائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں چین کے صوبہ ووہان میں سامنے آیا تھا۔ اس وقت میں یہ 20 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا