محکمہ باغبانی نے کسانوں کیلئے جانکاری پروگرام کا اِنعقاد کیا

0
0

سری نگر؍؍کے وی کے سائنسدانوں اور محکمہ باغبانی کے افسران نے آج باغبانی سرگرمیوں کے مناسبت سے باغ مالکان کو تربیت دینے کے لئے ایک تربیتی او رجانکاری پروگرام کا انعقاد کیا ۔ضلع سری نگر میں باغبانی شعبے کی ترقی کے لئے محکمہ باغبانی نے مرکزی معاونت والی سکیم ایم آئی ڈی ایچ کے تحت کھنموہ میں ایک روزہ جانکاری پروگرام کا اہتمام کیا جس میں ضلع سطح کے باغبانی افسرسری نگر سندیپ گپتا ، پروگرام کاڈی نیٹر کے وی کے سری نگر ڈاکٹر اشتیاق احد،ایس ایم ایس فروٹ سائنس کے وی کے سری نگر ڈاکٹر رئیس احمد وانی ، ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ آفیسر سری نگر صائمہ حمید ،ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ آفیسر زوروہ محمد اقبال پنڈت اور دیگر افسران موجو دتھے۔کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے سندیپ گپتا نے اُنہیں مختلف سکیموں او رپروگراموں کے بارے میں روشناس کیا جن پر ان دنوں عمل آوری ہو رہی ہے ۔انہوں نے شرکأپر زور دیا کہ وہ مختلف سکیموں سے بھرپور استفادہ کریں۔اُنہوں نے کسانوں کو سکیم کے تحت ہائی ڈینسٹی ایپل پلانٹیشن سکیم کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔اِس دوران کرشی وگیان کیندر سری نگر کے ماہرین نے بھی کسانوں کو نرسنگ ڈیولپمنٹ ، میوہ فصل کو لگنے والی بیماریوں اور ٹیسٹ منیجمنٹ کے بارے میں جانکاری دی۔پروگرام سے ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ آفیسر سری نگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ آگے آکر باغبانی شعبے سے جُڑی مختلف سکیموں سے بھرپور اِستفادہ کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا