بجٹ میں دہلی کے ساتھ سوتیلا سلوک:کیجریوال

0
0

نئی دہلی؍؍دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے عام بجٹ 2020کو مایوس کن قراردیتے ہوئے کہا کہ اس میں دہلی کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا گیا ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہا‘دہلی کو بجٹ سے بہت امیدیں تھیں لیکن ایک بار پھر دہلی والوں کے ساتھ سوتیلا سلوک ہوا ہے ۔ دہلی بی جے پی کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے تو دہلی والے بی جے پی کو ووٹ کیوں دیں؟ سوال یہ بھی ہے کہ الیکشن سے قبل ہی جب بی جے پی دہلی کو مایوس کررہی ہے تو الیکشن کے بعد اپنے وعدے کیا نبھائے گی نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بجٹ کو مایوس کن اور دھوکہ دینے والا بتایا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا [؟]اکتادینے والی تقریر، مایوس بجٹ، دہلی والوں کو پھر دکھایا ٹھینگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا