شاہین باغ احتجاجی مظاہرین سے بات چیت کو تیار حکومت :پرساد

0
0

نئی دہلی؍؍مرکزی وزیرقانون روی شنکر پرساد نے سنیچر کو کہاکہ شہریت (ترمیمی )قانون (سی اے اے )کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں مظاہرہ کررہے لوگوں کے شکوک وشبہات دورکرنے کے لیے حکومت ‘منظم طریقہ ’سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے ۔مسٹر پرساد نے ٹوئیٹ کیا،‘‘ نریندرمودی حکومت سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کررہے لوگوں کے سبھی شکوک وشبہات دورکرنے کے لیے بات چیت کرنے کوتیار ہے ۔’’انھوں نے کہا،‘‘ حکومت شاہین باغ کے مظاہرین کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے یتارہیں لیکن بات چیت منظم طریقہ سے ہونی چاہئے ۔’’انھوں نے اس دوران اپنے ٹوئیٹ میں ایک ٹی وی مباحثہ کا لنک مشترک کیا جس میں مظاہرہ کرنے والے ایک شخص نے یہ سوال کیاتھا کہ حکومت مظاہرین سے بات چیت کرنے کی کوشش نہیں کررہی ہے ۔مسٹر پرساد کایہ بیان اس وقت آیا ہے جب قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے )میں شامل شرومنی اکالی دل ،جنتادل یونائٹیڈ اور لوک جن شکتی پارٹی نے اس مسئلہ پر بی جے پی کے سامنے ناراضگی ظاہر کی تھی ۔واضح رہے کہ سی اے اے قانون میں افغانستان ،پاکستان اور بنگلہ دیش میں مذہب کی بنیاد پر ظلم وزیادتی کی شکار اقلیتوں یعنی ہندو،بودھ ،جین ،پارسی اور عیسائی فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ہندستان کی شہریت دینے کا التزام ہے ۔اس قانون کے تحت 31دسمبر 2014سے پہلے ہندستان آئے ان لوگوں کو ہندستان کی شہریت دی جائیگی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا