گھریلو ہارٹیکلچر کو فروغ دینے کیلئے جموں میں شجر کاری مہم کاآغاز

0
0

لازوال ڈیسک
جموں ؍؍باغبانی محکمہ نے جموں میں گھریلو سطح پر ہارٹیکلچر کو فروغ دینے کیلئے بیک یارڈ شجر کاری پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت جموں صوبے کے 150 لاکھ کنبوں کو مختلف میوؤں کے تین تین پودے فراہم کئے جائیں گے ۔ سیکرٹری ہارٹیکلچر منظور احمد لون نے جموں میں ڈائریکٹر ہارٹیکلچر آر کے کٹوچ کی موجودگی میں اس مہم کا آغاز پنچائت گھر مشری والا سے کیا ۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ فروری اور مارچ کے مہینوں میں جموں ضلع میں 35 ہزار کنبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کو اس پروگرام کے دائرے میں لایا جائے گا ۔ مہم کے آغاز پر سیکرٹری ہارٹیکلچر نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ میوہ درختوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں تا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے دوران جموں ضلع میں 1.05 لاکھ پودے لگائے جائیں گے اور پروگرام کے 90 فیصد ہدف کو حاصل کرنے کے بعد 9 سے 10 لاکھ نئے پودے مختلف کنبوں کے بیک یارڈ میں لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم سے کسانوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا