طیارہ بیچنے کیلئے رشوت:طیارہ ساز کمپنی ایئر بس پر چار ارب ڈالر کا جرمانہ

0
0

یواین آئی
لندن؍؍مشہور یوروپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس بدعنوانی اور فراڈ کے مقدمات سے بچنے کے لئے فرانس، برطانیہ اور امریکہ کو 4 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرے گی۔ایئربس طیارہ بیچنے کے لئے دنیا بھر میں رشوتیں دینے اور فراڈ کے الزامات ہیں اس سلسلہ میں فرانس، امریکہ اور برطانیہ میں ایئربس کے خلاف تحقیقات کی گئی ہیں۔تینوں ملکوں کی عدالتوں کی منظوری سے ایئر بس کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت ایئربس مقدمات سے بچنے کے لیے اُنہیں 3 ارب 60 کروڑ یورو یعنی 4 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرے گی۔اس میں سے فرانس کو 2 ارب 10 کروڑ یورو، برطانیہ کو 99 کروڑ 10 لاکھ یورو اور امریکہ کو 53 کروڑ یورو ملیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا