امی ہم اپ سے بہت محبت کرتے ہیں،ہم اپ پر بہت ناز کرتے ہیں پوری دنیا میں صرف اپ ہی ہوں جو ہمیں بنا کسی لالچ کے محبت بھری نگاہوں سے دیکھتی ہوں ہر وقت صرف ہماری خوشی کے لئے دعا گو رہتی ہیں اس پوری دنیا میں صرف اپ ہی ہوں جو ہمیں خوش دیکھنا چہاتی ہوں ہم اپ کی بہت فکر کرتے ہیں اورہم بھی اپ کو خوش دیکھنا چہاتے ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ پچھلے کچھ دنوں سے اپ کی زندگی میں جو طوفاں ایا ہے یعنی اپ کے شریک حیات اور ہمارے والد ماجد اس دنیا سے کوچ کر گئے اللہ ان کی مغفرت فرمائیاور ان کو جنت الفردوس میں اعلء مقام عطا فرمائے ہم اپ کی زندگی میں اس خلا کو تو پر نہیں کر سکتے لکین اب ہماری ہر وقت ہی کوشش رہتی ہے کہ اپ کی انکھوں میں کبھی انسؤ نہ انے پائے قدرت کے نظام کو تو کوئی نہیں بدل سکتا جس کو حیات بخشی ہے اس کو عالم برزخ میں زندگی گزارنا لازمی ہے یہ بات اپ بخوبی جانتی ہوں اس لئے اممی اپ اب صبر کیجئے اور اپنی صحت وتندرستی کو لے کر فکر مند رہئے اپکی سبھی اولادوں کو اپ کی ضرورت ہے باپ کا سایا ہمارے سر سے چھن گیا ہے اب اپ ہی صرف ہماری زندگی ہو ں اور ہماری جنت بھی۔ ماں کس محنت سے اپنے بچچوں کی پرورش کرتی ہے اور اسے اس قابل بناتی ہے کہ وہ اس دنیا میں زندگی بشر کر سکے اپ نے بھی ہمیں اس محنت ومشقت سیاس لائق بنایا ہے جس میں اپ نے اپنی راتوں کی نیند اور دن کا سکون کھویا ہے تعلیم و تر بیت اس طرح کی ہے کہ ہم میں اپ کا ہی عکس نظر اتا ہے لکین اج حالات حاضر کو دیکھتے ہوئے ہمارے لہجہ میں جو تلخیاں اگء ہیں اس کے لئے ہم خدا تعلی سے دعا گو ہیں کہ خدا ہمارے اخلاق وعادات میں ہماری اممی کے مزاج جیس شیرینی بھر دے اممی اگر ہم نے کبھی اپ سے بد اخلاقی کی ہو یا ہماری وجہ سے اپ کا دل دکھا ہوتو ایسی تمام بھول چوک کے لئے اپ سے مافی چہاتے ہیں۔اممی جب ہمارے والد صاحب اس دنیا میں تھے تو ان کو صرف ہماری ہی فکر رہتی تھی ہم دیکھتے تھے کہ ان کو یہ فکر بہت ستاتی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ہی اپنی بیٹی کو اپنے گھر کی کر دیں لکین خدا کے حکم کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا خدا نے ہر چیز کا ایک وقت مقرر کیا ہیاور وقت سے پہلے اور اس کی رضا کے بغیرانسان کو کچھ نہیں مل سکتا ہم نے دیکھا تھا کہ ہمارے والد صاحب جب اپنی اخری سانس پوری کر رہے تھے تو ان کی نظریں صرف ہم پر تھی مانوں وہ دنیا سے جاتے ہوئے صرف یہ ہی ارمان اپنے ساتھ لیے جا رہے ہوں اور پھر کس طرح ان کی نظریں صرف ہم پر کھولی کی کھولی رہ جاتی ہیں اور وہ دنیا سے ہماری ہی فکر لے کر رخصت ہوئے۔اممی ہم نہیں چہاتے کہ اپ بھی صرف اسی فکر میں زندگی گزاریں ہمیں معلوم ہے اپ کی فکر لازمی ہے جب جوان بیٹی گھر میں ہو تو اس ماں کو کس طرح نیند اسکتی ہے لکین ہم اپ کو صرف یہ یقین دلانا چہاتے ہیں کہ خدا پر یقین رکھیں اور اس فکر میں اپنی زندگی کے انمول لمحہ خراب نہیں کیجئے اپ نے زندگی میں بہت پریشانیاں برداشت کی ہیں اس لئے اب ہم نہیں چہاتے کہ اب اپ ہمارے وجہ سے پریشان ہو ں زندگی خدا کی نعمت ہے اس کے فیصلے بھی وہی کرتا ہے جو اس کو منظور ہو گا وہ ہو جائے گا ہم یہ نہیں کہتے کہ اپ اپنے بچچوں کی فکر نہ کریں بے شک اپ کیجئے لکین اس کے ساتھ ساتھ اپنی صحت وتندرستی کا بھی خیال کیجئے اور خدا پر یقین رکھیں اور ہمارے بارے میں ذرا سوچیے کہ اگر خدا نا خاستہ اپ کو کچھ ہو گیا تو اپ کے علاوہ ہمارا کون ہے؟ باپ کا سایا ہم نے اپنے سر سے کھو دیا ہے,اب اپ ہی کا دست مبارک ہمارے سر پر یوں ہی بنا رہے خدا تعلی اپ کو صحت وصفا کے ساتھ عمر دراز عطا فرمائے ”امین””” یا رب العالمین……..
(محمودہ قریشی اگرہ)