بجٹ میں اقلیتوں کے لیے کوئی اہم اعلان نہیں

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سال 2020-21 کے بجٹ میں اقلیتوں کی ترقی کے لئے کسی نئی اسکیم کا اعلان نہیں کیا لیکن گذشتہ مالی سال کے مقابلے اقلیتی امور کی وزارت کے لئے بجٹ میں 329کروڑ روپے کا اضافہ کیاگیا ہے جو کہ پچھلے بجٹ کے مقابلے سات فیصد زیادہ ہے ۔اس مرتبہ بجٹ میں اقلیتی امور کی وزارت کے لئے 5029 کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے جب کہ گذشتہ مالی سال 4700 کروڑ روپے کا التزام تھا۔گذشتہ سال کے مقابلے میں 329کروڑ روپے زیادہ ہیں۔ اقلیتی امور کے تحت اقلیتوں کی ترقی کے لیے اہم پروگرام چلائے جاتے ہیں۔جس کے لئے 1820کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ جب کہ پچھلے سال ان پروگراموں کے لیے 1709کروڑ روپے الاٹ کیے گئے تھے ۔محترمہ رمن نے بجٹ پیش کرنے کے دوران کہا کہ اقلیتوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا