لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ آج جموں میں خراب موسم اور روڈ کے بند ہونے کے باوجود پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بھیم سنگھ نے کہاکہ پنتھرس پارٹی کی 38ویں سالگرہ ، جو 23مار چ ۔202 ہے، کے موقع پر پنتھرس پارٹی جموں وکشمیر کے درجہ بحالی کے تعلق سے اپنے پروگرام کا علان کرے گی۔ میٹنگ میں پارٹی نے اپنی جموں وکشمیر کے درجہ بحالی، جموں وکشمیر کے اسمبلی حلقوں کی حد بندی کے لئے حد بندی کمیشن کے قیام کی مانگ دہرائی اور یہ طے کیا گیا کہ پارٹی یاست کے درجہ کی بحالی اور حدبندی کے بعد 2020میں اسمبلی انتخابات کے لئے تحریک چلائے گی۔پنتھرس پارٹی نے صدر جمہوریہ رامناتھ کووند پر زور دیا کہ جموں وکشمیر کی تمام دوسرے، تیسرے اور چوتھے درجہ کی چھ مہینہ سے زیادہ خالی پڑی جگہوں کو پر کیا جائے جس سے حکومت ، اسکول اور دفاتر میں کام متاثر نہ ہو۔پنتھرس پارٹی نے صدر سے کسانوں اور باغ مالکان کو مناسب معاوضہ فراہم کرانے کے لئے خصوصی آرڈی ننس جاری کرنے کی بھی مانگ کی۔پنتھرس ورکنگ کمیٹی کے اراکین اور پنتھرس لیڈروں نے اتفاق رائے ایک قرار داد منظور کرکے جموں وکشمیر کے درجہ کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ میٹنگ میں یہ بھی طے کیا گیا کہ ورکنگ کمیٹی کی اگلی میٹنگ یکم مارچ 2020 کو جموں ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔ پنتھرس پارٹی کے چیرمین اور صدر خراب موسم کی وجہ سے میٹنگ میں شامل نہیں ہوسکے جن دیگر پنتھرس پارٹی کے سینئر لیڈر میٹنگ میں شامل ہوئے ان میں مسعوداندرابی، محمد اقبال چودھری، بشارت علی، راجندر سنگھ منگو، شیو چرن سنگھ، شنکر سنگھ چھب، پرتاپ سنگھ جموال، راجے گوندھی، انل رکوال، سردار پوندیپ سنگھ، حکیم دین، پون سودھی اور بھانو پرتاپ شامل تھے۔