غزہ سے اسرائیل کی سمت تین راکٹ چھوڑے گئے

0
0

یو این آئی
یروشلم؍؍غزہ پٹی سے جنوبی اسرائیل کی طرف جمعرات کی دیررات تین راکٹ چھوڑے گئے ۔اسرائیلی فوج نے اس اسلسلے میں اطلاع دی۔فوج کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دو راکٹوں کو اینٹی راکٹ آئرن ڈوم سسٹم نے ناکام بنا دیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ، تیسرا راکٹ سدوروٹ میں ساپیر اکیڈمک کالج کے قریب میدانی علاقوں پر گرایا گیا ، جس سے وہاں آگ لگ گئی۔تاہم ، ابھی تک کسی گروپ نے اس راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حال ہی میں امن منصوبے کا اعلان کرنے کے بعد یہ حملہ کیا گیاہے ۔ قابل ذکر ہے کہ فلسطینیوں نے اسرائیل کے حق میں اس منصوبے کو مسترد کردیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا