پسماندہ طبقوں سے وابستہ لڑکیوں کی تعلیم سماج کی ترقی کیلئے ضروری :ہردیش کمار

0
0

سماگرہ سکھشا کی جانب سے کے جی بی وی طالبات کے حق میں 4473600 روپے کا وظیفہ واگذار
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ڈائریکٹوریٹ آف سماگرہ سکھشا جے اینڈ کے نے ڈائریکٹ بینی فٹ ٹرانسفر کے تحت سال 2019-20 کے دوران درج کی گئی کستوربا گاندھی بالکا ودھیالیہ طالبات کے حق میں 4473600 روپے کی رقم وظیفے کے بطور واگذار کی ہے ۔ 1200 روپے فی طالبہ کے حساب سے یہ رقم 3728 مستحق لڑکیوں کے کھاتوںمیں براہ راست منتقل کی گئی ہے ۔ کے جی بی وی سماگرہ سکھشا کے تحت شیڈول کاسٹ ، شیڈول ٹرایب اور دیگر پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کی بہبودی کیلئے ایک مرکزی سکیم ہے جس کو 2004 میں اقتصادی طور پسماندہ طبقوں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی طالبات کیلئے ریذیڈینشل سکول قایم کرنے کیلئے متعارف کیا گیا ۔ ان سکولوں میں مستحق طالبات کو ہر طرح کی سہولیات مہیاء کی جاتی ہیں ۔ سماگرہ سکھشا کے سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر ارون منہاس نے میڈیا نمائندوں کو مذکورہ رقم کو واگذار کرنے کے بارے میں تفصیلات دیں ۔ اس سے قبل یہ رقومات مختلف طریقوں سے فراہم کی جاتی تھیں جس کے نتیجے میں اصل مستحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اس برس سے اس عمل میں ڈائریکٹ بینی فٹ ٹرانسفر کا لایحہ عمل اپنایا گیا ہے ۔کمشنر سیکرٹری سکولی تعلیم ہردیش کمار نے پسماندہ طبقوں سے وابستہ طالبات کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرنے پر سماگرہ سکھشا کی سراہنا کی ہے ۔ انہوں نے لڑکیوں خاص کر اقتصادی طور کمزور طبقوں سے وابستہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر زور دیا ہے ۔ کمشنر سیکرٹری نے اس سکیم کی موثر عمل آوری کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور اُن کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ باقی ماندہ مستحق لڑکیوں کو بھی اسکیم کے زمرے میں لایا جانا چاہئیے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا