منالی میں غیرملکی خاتون سیاح کی موت

0
0

شملہ ؍؍ہماچل پردیش میں کلوضلع کے سیاحتی مقام منالی میں اپنے دوستوں کے ساتھ سیر کو آئی ملائشیا کی خاتون سیاح کی موت کامعاملہ سامنے آیاہے ۔آج یہاں موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق کچھ قبل ملیشیا سے چارمردوں اور پندرہ خواتین کا ایک گروپ منالی سیاحت کے لیے آیاتھا۔ایک خاتون سیاح ویناسیا(55)کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔اسے علاج کے لیے منالی اسپتال لایاگیا،جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔کلوکے پولیس سپرنٹنڈنٹ گورو سنگھ نے کہاہے کہ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔لاش قبضہ میں لیکر آگے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔اس بارے میں پولیس نے ملائشیا کے سفارتخانہ کو بھی مطلع کردیاگیاہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا