مرکزنے جموں و کشمیر کو ایک صدی پیچھے کردھکیل دیا

0
0

وزراء عوام کو بیوقوف بنانے آئے تھے،محض خزانہ عامرہ کی لوٹ اورسیروتفریح :ریاض بشیرناز

تنویر پونچھی

پونچھ؍؍ ریاست جموں و کشمیر میں مرکزی سرکار کی طرف سے کرآ ئے وزراء کے دورے پر سینئر کانگریس لیڈر ریاض بشیر نازنے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی سرکار نے ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلا ہے ۔روزنامہ ’لازوال ‘کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھاجپا سرکار ملک کی ترقی کرنے میں بالکل ناکام ثابت ہوئی ہے اور اب فضول کے ہتھکنڈے اپنا کر عوام کے پیسے سے اپنے وزراء کو سیر و تفریح کرا رہے ہیں ۔انہوں نے بھاجپا سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرکار کی ناکامی کا واضع ثبوت ان کے وزراء کا دورے کے دوران عوام سے ملاقات نہ کر کے محض چنندہ لوگوں سے سیاسی وابستگی ظاہر کرنا ہی تھا ۔انہوں نے وزراء کے دورے کو سرکاری کے بجائے سیاحتی و تفریحی دورہ قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ سرکار نے پہلے بیک ٹو ویلج کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا پھر اس میں ناکامی کے بعد وزراء کا دورہ کرا کے عوام کو بیوقوف بنایا ہے۔ چوہدری ریاض ناز نے مزید کہا کہ وہ اور ان کی جماعت ہندوستان کے آئین کے دائرے میں رہ کر ریاست کی خصوصی حیثیت کی واپسی کے لیے جد و جہد جاری رکھیں گے ۔انہوں نے شہری ترمیمی بل سمیت این آر سی جیسے مدعوں پر بھی سرکار کی پالیسیوں کی کڑی نقطہ چینی کی ہے اور کہا کہ کانگریس ایک سیکولر جماعت ہے اور یہ جماعت ہر اس قانون کے خلاف سرکار سے لڑے گی جو عوام کو تقسیم کرنے کے لیے بنایا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا