31 جنوری کو جموں ہیڈکوارٹر میں پینتھرس عاملہ کمیٹی کی میٹنگ

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍نیشنل پینتھرس پارٹی کی توسیعی عاملہ کمیٹی کی 31 جنوری، 2020 کو جموں پینتھرس ہیڈ کوارٹر میں میٹنگ ہوگی، جس میں تمام 20 اضلاع کی تنظیم نو پر بھی بات چیت کی جائے گی، تاکہ نئی مجلس عاملہ کمیٹی کے انتخابات مارچ کے وسط تک مکمل ہوجائیں، جس سے 23 مارچ، 2020 کو جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر نئی مجلس عاملہ کمیٹی کو پیش کیا جاسکے۔ نیشنل پینتھرس پارٹی سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے ذاتی طور پر پارٹی کے چیئرمین، صدر اور کئی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو پیغام بھیج کر ان سے درخواست کی کہ وہ 31 جنوری، 2020 کو ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں شامل ہوں۔نیشنل پینتھرس پارٹی کے موجودہ سیشن کی آخری مجلس عاملہ کمیٹی کی میٹنگ یکم مارچ، 2020 کو منعقد کی جائے گی۔ جموں و کشمیر میں پینتھرس پارٹی کی تمام 20 ضلع کمیٹیوں سے درخواست کی جائے گی کہ وہ پارٹی کے لئے اپنی ڈسٹرکٹ نئی کمیٹیوں کو 23 مارچ کو پینتھرس کانفرنس میں پیش کریں۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے ضلعی صدور سمیت مجلس عاملہ کمیٹی کے تمام اراکین سے اپیل کی کہ وہ یکم مارچ کو اپنی نئی منتخب کمیٹیوں کو پیش کریں۔پینتھرس پارٹی ایک وائٹ پیپر بھی پیش کرے گی کہ جموں و کشمیر کی تنظیم نو کے ساتھ فوری طور پر ریاست درجہ کی بحالی کی جانی چاہئے۔ جموں و کشمیر کا قیام 1846 میں ڈوگرا مہاراجہ گلاب سنگھ نے لداخ کے 84000 میل علاقے کو ملا کر کیاتھا۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے پینتھرس ہیڈکوارٹر میں نیشنل پینتھرس پارٹی کے کئی لیڈروں اور عہدیداروں کے ساتھ پارٹی کی کانفرنس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں بات چیت کی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے جن کچھ لیڈروں سے بات چیت کی ان میں مسٹر ہرش دیو سنگھ، مسٹر بلونت سنگھ منکوٹیا، پی کے گنجو، مسعود اندرابی، محمداقبال چودھری، محترمہ انیتا ٹھاکر، شنکر سنگھ چب، گگن پرتاپ سنگھ، پرشوتم پریہار، شنکر سنگھ، سریندر چوہان، انل سنگھ ریکوال، پون سوڈھی، سردار ام ن دیپ سنگھ، سردار پوندیپ سنگھ اور دیگر شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا