نامناسب ویڈیوز لیک ہونے کے بعد گزشتہ برس کے آخر میں شوبز کو خیرباد کہہ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی کا آغاز کرنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔رابی پیرزادہ نے گزشتہ برس اکتوبر میں شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر مقدس مقامات کی پینٹنگز شیئر کرنا شروع کی تھیں۔رابی پیرزادہ نے شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد گزشتہ برس کے آخر میں مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا آغاز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر حمد و قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیوز بھی جاری کی تھیں۔مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارے جانے کے آغاز کے بعد رابی پیرزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کی اور انہوں نے اس سے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا