عوام کی زندگیوں سے کھلواڑ ،انتظامیہ خاموش تماشائی

0
0

مینڈھر پی ایچ ای دفتر کے قریب سے ہی ناصاف پانی کی سپلائی
اعجاز کوہلی

مینڈھر؍؍سب ڈویڑن مینڈھر کہ پی ایچ ای دفاتر کہ بالکل قریب مینڈھر کالونی میں بنا پانی کا ٹینک جو گوہلد مصطفیٰ نگر ڈاک بنگلہ مینڈھر کہ گردونواح میں بسی کالونی میں پانی سپلائی کا ایک واعد ذریعہ ہے آلود پانی سپلائی ہو رہا ہے پانی کہ اس ٹینک کہ اوپر و چاروں اطراف گندگی کہ انبار لگے ایسا لگتا ہے جیسے یہ پانی سپلائی کا سٹیشن نہیں بلکہ شہر کی میونسپلٹی کا کچرے کا ٹبہ لیکن اس ٹینک کہ قریب سے نکلنے پر احساس ہوتا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای عوام مینڈھر کو کس قسم کا زہر پلا رہی ہے اور مینڈھر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے نماہندہ سے بات کرتے ہوے مقامی چاند حسین نے بتایا کہ ایس ڈی ایم مینڈھر کہ کواٹر میں ایسی ٹینک کا پانی سپلائی ہوتا ہے اور سب سے اہم بات کہ یہ پانی کا ٹینک محمکہ پی ایچ ای سب ڈویڑن مینڈھر کہ دفتر کہ بالکل قریب میں ہے اور یہاں یہ حالات ہیں تو دوسرے علاقوں میں پانی سپلائی کا معیار کیسا ہو گا انداز لگایا جا سکتا ہے چاند حسین نے محکمہ پی ایچ کہ اس نااہلی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کی زندگیوں سے اس طرح کھلواڑ ناقابلے برد دایش ہے انہوں نے متعلقہ ڈی سی پونچھ و ایس ڈی ایم سے اپیل کی کہ محکمہ پی ایچ ای کی اس نااہلی پر سنجیدگی سے نظر سانی کی جاے تاکہ مینڈھر میں عوام زہریلے پانی سے بچ سکے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا