کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت نے تجارت کو آسان بنانے سے متعلق اِصلاحاتی پروگرام کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت منوج کمار دِویدی نے کہا ہے کہ ای او ڈی بی اِصلاحاتی پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عام لوگوں کو بلا رُکاوٹ خدمات فراہم کی جا سکیں اور نظام میں شفافیت لائی جا سکے ۔ اُنہوںنے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں ای او ڈی بی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کی غرض سے منعقدہ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مرکزی حکومت ڈیپارٹمنٹ آف پرموشن آف اِنڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ کے تحت تجارت کو آسان بنانے سے متعلق کئی اِصلاحات شروع کی ہیں ۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ 187 اِصلاحات میں سے 149 اِصلاحات عملائے جا چکے ہیں ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ِاصلاحات کی عمل آوری کے تعلق سے جموں کشمیر نے پورے ملک میں 22 واں مقام حاصل کیا ہے جوپہلے 32 تھا ۔ کمشنر سیکرٹری نے مکمل کئے گئے کام پر اِطمینان کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں کی طرف سے زمینی سطح پر مکمل عمل آوری کو یقینی بنایا جانا چاہئیے ۔ اِس موقعہ پر ضلع سطح کے بیداری پروگرام کی عمل آوری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا گیا کہ 20 محکموں کو اِس کے دائرے میں لایا جائے گا ۔ ایم کے دِویدی نے ایم ڈی سیکاپ کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں تا کہ زمینی سطح پر اِصلاحات کی عمل آوری ممکن ہو سکے اور لوگوں کو فائدہ حاصل ہو سکے ۔ کمشنر سیکرٹری نے انوسٹمنٹ فیسلٹیشن سیل کو جلد از جلد چالو کرنے اور اِنڈسٹریل اسٹیٹس کی جی آئی ایس میپنگ مکمل کرنے کی بھی ہدایات دیں ۔ میٹنگ میں ایم ڈی سیکاپ ، ڈائریکٹر پلاننگ ، ڈائریکٹر فائنانس صنعت و حرفت کے علاوہ کئی دیگر اَفسروں نے بھی شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا