ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کا گاؤں چکنندا ماڑا

0
0

آزادی کے 72 سال بعد بھی بنیادی سہولیات سے محروم
تنویر پونچھی

پونچھ؍؍ تحصیل سرنکوٹ کے سرمائی علاقے ماڑا بی کی پنچایت چکنندا ترقی کے اس دور میں بھی تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے پنچایت ترقی کے اس دور میں بھی پینے کے صاف پانی سڑک رابطہ بجلی و طبی سہولیات سے محروم ہے علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ ایک طرف وزیر اعظم ہند ملک کو ڈیجیٹل ملک بنانے کے خواب دیکھ رہے ہیں تو دوسری طرف ان کے گاؤں میں بنیادی سہولیات کا ہی فقدان ہے عوام کا کہنا ہے کہ انہیں گاؤں کی حالات دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ ہندوستان کا حصہ ہی نہیں ہے علاقے کی عوام کا کہنا ہے کہ وہ اس سے پہلے بھی کئی بار اپنی آہ و فغاں کو لے کر انتظامیہ کے اعلیٰ ترین عہدیداران سے مل چکے ہیں لیکن ان کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ گاؤں کے رہنے والے ایک مقامی سماجی کارکن بشارت خان نے سرکار کی علاقے کے تئیں عدم توجہی کو قابل افسوس بتایا انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تعمیر و ترقی پر یہ پسماندہ و پچھڑا ہوا علاقہ سخت طمانچہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے سڑک رابطہ سمیت تمام تر بنیادی نجی سہولیات سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ وہ بذریعہ ?میڈیا اپنی بات کو مرکزی سرکار تک پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ علاقے کو وہ بنیادی سہولیات تو ملیں جو ہندوستان کے ہر شہری کو مل رہی ہیں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا