شاہ ہلال
اننت ناگ//بہترین صحافتی خدمات اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ پر نوجوان صحافی اور روز نامہ لازوال اور سٹی ایکسپریس کے نامہ نگارشاہ ہلال ، روشن کشمیرکے نامہ نگارشیخ ندیم، گلستان نیوز سے پیر مظفر احمد،طاریق احمد،کے علاوہ راجہ راسف اور شان شاہد کو یومہ جمہوریہ کے موقعے پر خصوصی ایوارڑ سے نوازا گیا۔نمائندے کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں 26جنوری یعنی یومہ جمہوریہ کی مناسبت سے منعقدہ خصوصی تقریب کے موقعہ پر ایس ڈی ایم اویس مشتاق نے بہترین صحافتی خدمات انجام دینے پر اننت ناگ کے کئی صحافیوں جن میں روزنامہ اُران اور سٹی ایکسپریس کے شاہ ہلال ، روشن کشمیر کے شیخ ندیم ، گلستان چنل کے پیر مظفر احمد ،طاریق احمد ، کیو،این ایس کے راجہ راسف اور شان شاہدکو خصوصی ایوارڑ سے نوازا گیا ۔ادھر سب ضلع ڈورو شاہ آباد میں بھی یومہ جمہوریہ یعنی 26جنوری کی مناسبت سے منعقدہ خصوصی تقریب کے موقعہ پر ایس ڈی ایم ڈورو جی ۔آر۔وانی نے بھی روز نامہ لازوال اور سٹی ایکسپریس کے نامہ نگار شاہ ہلال کو ضلع میں بہترین صحافتی خدمات انجام اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ پر خصوصی ایواڑ سے نوازا گیا جبکہ ڈورو میں بہترین صحافتی خدمات انجام دینے پر ایس ڈی ایم نے کے کئی صحافیوں جن میں یو پی آئی کے نامہ نگار میر ارشدکو بھی خصوصی ایواڑ سے نوازا۔ْ