زبان سے زمین تک پہنچیں

0
0

اِن دِنوں حالیہ برفبار ی اوربارشوں کے بعد سے انتظامیہ شہروگام سے لاپتہ ہے،اگرکوئی کہیں موجودبھی ہے تو وہ مرکزی وزرأ کے کارواں کاسواگت کرنے میں مصروف ہے،کیونکہ وزیراعظم مودی نے36وزرأ کوجموں وکشمیربھیجاہے تاکہ تعمیروترقی کو نئی رفتار ملے، لیکن یہاں زمینی سطح پرنظام مفلوج ہے،بازاروں میں ناقص اشیا خور ونوش کی مہنگے دا مو ں فروخت جا ری ہے، درجہ او ل کی سبزیا ں اور پھل نایاب، شہر ی در جہ دو ئم اور سوئم کی سبزیا ں اور پھل در جہ او ل کی قیمت میں خرید نے پر مجبور ہیں!، بازارو ں کے باہر ریڑھیو ں اور گداگرو ں کی بھر مار ہو چکی ہے،محکمہ ناپ طول وبلدیاتی اِدارے،صحت وصفائی کے ذمہ داران انتہائی غفلت شعاری سے کام لے رہے ہیں،جنہیں بازاروں کامعائنہ ایک معمول کے مطابق کرناچاہئے وہ اپنے دفاترسے باہرنکلنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے،اکثر و بیشتر بازاروں میں سبزیا ں اور پھل مہنگے داموں فروخت ہو تے رہے جبکہ انتظا میہ کی جانب سے ناقص اشیا فروخت کر نے والو ں کے خلاف برائے نا م ہی کارروائی کی گئی،بازاروں میں ضرورت سے زائد سٹال لگوائے گئے ہیں جس کی وجہ سے راستے تنگ ہو چکے ہیں۔ آئے روز جموں میونسپل کارپوریشن وسرینگر میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں برائے نام اپنی موجودگی کااحساس دلانے کیلئے اِکا دُکاکارروائی کرتی ہیں، فُٹ پاتھوں پرسبزی ودیگر سامان فروخت کرنے بازار کے ا ندر اور باہر گدا گرو ں کی بھر مار ہے،بازاروںمیں سبزیو ں اور پھلو ں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،اکثر اشیا کے ریٹ بھی نہیں دئیے گئے ہیں،بازاروں میں مہنگی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے اور انتظامیہ ملوث افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لا رہی ہے،میوہ اور سبزی فروشوں پر بااثر شخصیات کا ’آشیر واد ‘حاصل ہونے کے باعث منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ،ایک طرف وزرأ کی ٹیم کے پیچھے اعلیٰ حکام گھوم پھررہے ہیں،اُن کی آئوبھگت کررہے ہیں اور وزرأ تعمیروترقی کانیاانقلاب بپاکرنے کے دعوے کررہے ہیں لیکن زمینی صورتحال بدصورت ہے، بجلی،پانی سڑک ، روزگار،اُجرت جیسے مسائل سے کسی کاکوئی واسطہ نہ ہے،مہنگائی کی مار سے غریب پستاجارہاہے،اُوپرسے نیچے تک حکام دیانتداری اورجوابدہی سے کام کریں تویقینادعوے حقیقت ہوسکتے ہیں، ورنہ خزانہ عامرہ پہ نت نئے بوجھ ڈالنے سے سدھارآنے والانہیں۔لہٰذاحکومتی یقین دہانیاں زبان سے زمین تک پہنچنی چاہئے یعنی جووعدے ،اعلانات ہوتے ہیں انہیں عملی جامہ پہنانے کی ضرورت

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا