جموں؍؍کمشنر سیکرٹری برائے حکومت ، محنت و روزگار محکمہ سوربھ بھگت نے آج بوائیلر آپریشن انجینئرس (بی او ای) کے امتحانات اور تربیت کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی جو بائیلرس ایکٹ 1923 کے تحت عمل میں لایا جارہا ہے۔ میٹنگ میں لیبر کمشنر ، چیف انسپکٹر آف بوائیلر (چیف انجینئر ، مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ، جموں) ، ایڈیشنل سیکرٹری ، لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، ڈپٹی لیبر کمشنر ، سینئر لأ آفیسر ، ایل اینڈ ای اور فیکٹریوں کے اِنسپکٹر جموں نے بھی شرکت کی۔ جموں وکشمیر یوٹی میں بوائیلر ایکٹ کے مطابق بوائیلر آپریشن انجینئر اور بوائیلر اٹینڈینٹ امتحان کے انعقاد کے لئے متفقہ طور پر امتحانات کا بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ، آپریٹرز اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بی آر اے پی ۔2019 کے تحت بوئیلرز کے لئے سیلف سرٹیفیکیشن / تھرڈ پارٹی سرٹیفکیشن کی فراہمی کا بھی فیصلہ لیا گیا۔