مرکزی حکومت جموں وکشمیر یوٹی میں ترقی اور خوشحالی یقینی بنانے کی وعدہ بند :گری راج سنگھ

0
0

سدھ مہادیو میں عوامی رابطہ کے پروگرام کا اِنعقاد کیا؛کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، نئے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا
ونے شرما

اودھمپور؍؍مرکزی حکومت کی طرف سے چلائے جارہے عوامی رابطہ پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر مرکزی وزیر برائے پشو پالن ڈیری اور ماہی پروری گری راج سنگھ نے آج سدھ مہادیو میں عوامی رابطے کے پروگرام کا انعقاد کیا۔پروگرام میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا جن میں بی ڈی سی چیئرپرسن ، سرپنچ اور پنچ شامل تھے ۔ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا شمشیر سنگھ منہاس ، سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج شیتل نندا ، ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور ڈاکٹر پیوش سنگلا ، ایس ایس پی راجیو اوم پرکاش پانڈے ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری سنجیو کمار ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری وویک گپتا ، اے ڈی ڈی سی اشوک کمار کے علاوہ دیگر ضلع افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ عوامی رابطہ پروگرام کے انعقاد کا مقصد مرکزی حکومت کی طرف سے چلائی جارہی سکیموں کی عمل آوری اور پیش رفت کا جائزہ لینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر یوٹی میں ترقی اور خوشحالی یقینی بنانے کی وعدہ بند ہے ۔وزیر موصوف نے کہا کہ مرکز نے جموںوکشمیر میں پانچ میڈیکل کالج ، دو ایمز کے قیام کو منظوری دی ہے۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اِن طبی اداروں کے قیام سے یوٹی میں طبی نگہداشت کی سہولیت میں بہتری لائی جائے گی۔اُنہوں نے اودھمپور ضلع انتظامیہ کی اُن کوششوں کو سراہا جن کے تحت آیوشمان بھارت سکیم کی عمل آوری میں 83000 گولڈن کارڈ مستحقین میں تقسیم کئے گئے ۔مرکزی وزیر نے ایس بی ایم اور پی ایم اے وائی کی عمل آوری کے لئے بھی ضلع انتظامیہ کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ یوگا انٹرنیشنل سینٹر اور چنینی ۔ سدھ مہادیو سڑک پروجیکٹ سے علاقے میں ترقی کا نیا دودورہ ہوگا۔ لائیو سٹاک سیکٹر کی اہمیت کی اجاگر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ نئے انسمنیشن ٹیکنالوجی کو متعارف کیا جائے گا جس کی بدولت ضلع میں دودھ کی پیداوار میں ضافہ ہوگا اور کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔اُنہوں نے کہا کہ زراعت کو مزید فروغ دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ انٹرونشن سکیموں کو عملایا جائے گا ۔مرکزی وزیر نے پنچایت راج اداروں کے رول کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان اداروں کو بااختیار بنانے اورانہیں حکومت اور عوام کے دورمیان ایک پل کے طور پر استعمال کرنے کے اقدامات کرے گی۔بعد مرکزی وزیر نے علاقے میں ٹورسٹ کیفٹیر یا کا اِفتتاح کیا۔دریں اثنا مرکزی وزیر نے سدھ مہادیو میں شیو مندر میں حاضری دی اور ملک کے امن او رخوشحالی کے لئے دعا کی۔دورے کے دوران مرکزی وزیر نے سدھ مہادیو میں ریسونگ سٹیشن اور کیفٹیر یا کے علاوہ 14ایف سی ، ایم جی نریگا ، ایس بی ایم او رپی ایم اے وائی کے تحت عمل میں لائی جارہی کاموں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے سدھ مہادیو سے رام نگر تک سرکٹ روڈ کی تعمیر و تجدید کے کام کا سنگ بنیاد رکھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا