لازوال ڈیسک
جموں؍؍فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروانے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقی ہوئے۔فوج کے شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔فوج کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ جنرل مکند کا جموںوکشمیر کا پہلا دورہ تھا۔ لیفٹیننٹ گورنر اور فوجی سربراہ نے دہشت گردی مخالف اوپریشنز اور دراندازی کی کوششوں کے تناظر میں اندورنی اور بیرونی سیکورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کی اندورنی و بیرونی سلامتی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے بھارتی فوج کے رول کی سراہنا کی۔