لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍خاندانی بہبود کے ڈائریکٹوریٹ کے مطابق حالیہ پلس پولیو ایمونائزیشن پروگرام کے تحت صد فیصد اہداف حاصل کر کے جموںوکشمیر میں 1985021 بچو ں کے مقابلے میں پانچ برس تک کے 19,85,380 بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے گئے۔ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری کئے اعداد و شمار کے مطابق کشمیر صوبے میں 1069470 بچوں کے ہدف کے مقابلے میں 1064941 بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے گئے ۔اسی طرح جموں صوبے میں 915551 بچوں کے ہدف کے مقابلے میں 920439 بچوں کو پلس پولیو قطرے پلائے گئے۔متعلقہ صوبوں کی انتظامیہ نے پلس پولیو پروگرام کی کامیابی کے لئے مناسب انتظامات کئے تھے۔