کانگریس نے ہندوؤں کی توہین کی ہے : سمبت پاترا

0
0

نئی دہلی؍؍ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوان کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے بدھ کے روزکہا کہ کانگریس لیڈر کے بیان سے ان کی پارٹی کی پول کھل گئی ہے اور انہوں نے ہندوؤں کی توہین کی ہے۔ بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے کانگریس کو مسلم لیگ کانگریس قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ پارٹیاں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کو لے کر ملک میں بھرم کا ماحول بنا رہی ہیں اور کانگریس اس میں اول ہے۔ بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے آج پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کچھ سیاسی پارٹیاں سی اے اے اور این پی آر کو لے کر ملک میں بھرم کا ماحول بنا رہی ہیں۔ اس میں کانگریس پارٹی بطور خاص ہے۔ کانگریس لیڈر اشوک چوہان کے حال میں دیے ایک بیان کا ذکر کرتے ہوئے پاترا نے کہا کہ چوہان نے دو دن پہلے ایک ریلی میں کہا کہ ان کی پارٹی نے مسلمان بھائیوں کے کہنے پر مہاراشٹر میں شیوسینا کے ساتھ مل کر حکومت بنائی، کیونکہ مسلمانوں کا کہنا تھا کہ بی جے پی ان کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ لہٰذا کانگریس نے شیوسینا کے ساتھ حکومت بنائی۔ پاترا نے کہا کہ اس احتجاج کی آڑ میں چوہان نے ہندوؤں کو گالی دینے کا کام کیا ہے۔ ان کے بیان کا ایک ہی نچوڑ ہے کہ کانگریس مسلمانوں سے پوچھ کر ہی حکومت بناتی ہے، کسی اور مذہب کے لوگوں کو ذہن میں رکھ کر نہیں۔ بی جے پی ترجمان نے کہا کہ گزشتہ منگل کے روز کہا کہ اکبرالدین اویسی نے کہا کہ مسلمانوں نے 800 سال تک اس ملک میں حکمرانی اور جاںبازی کی ہے۔ ان کے آباء اوراجداد نے اس ملک کو قطب مینار، چار مینار، جامع مسجد دی ہے۔ لال قلعہ بھی ان کے ابا اور دادا نے بنایا، تیرے باپ نے کیا بیایا ہے؟۔ پاترا نے سوال کیا کہ یہ سوال کس سے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دادا ۔پردادا نے اس ملک کو رواداری، وراٹ،اہل، پروقار بنایا اور وہ لوگ ایسی زبان استعمال کرتے ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے کانگریس لیڈروں کے سابقہ بیانات کا ذکر کرتے ہوئے اسے ہندو مخالف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 17 مئی 2017 کو یوتھ کانگریس کے ایک رہنما کیرالہ میں گئوکشی کرتے ہیں اور عوامی طور پر گئو مانس کھاتے ہیں۔ سال 2016-17 میں راہل گاندھی جے این یو جاتے ہیں اور وہاں ملک مخالف نعرے لگتے ہیں۔ 16 مئی 2017 کو کپل سبل سپریم کورٹ میں بھگوان رام کا موازنہتین طلاق اور حلالہ سے کرتے ہیں۔ 11 جولائی 2018 کو راہل گاندھی نے واضح طور پرکہا کہ ہاں کانگریس مسلمانوں کی پارٹی ہے۔ 09 جولائی 2018 کو کانگریس کے زیڈ اے خان کہتے ہیں کہ ملک کے ہر ضلع میں شریعت کورٹ کی وکالت ہونا چاہئے۔ سال 2008 میں سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے میں کانگریس کے اعلی ٰقیادت نے ہندو دہشت گردی کی بات کہی۔ 2006 میں ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ ملک کے وسائل پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے۔ اس کے علاوہ سال 2004 میں سونیا گاندھی نے کانچی کام کوٹی کے شنکراچاریہ کو گرفتار کرایا۔ پاترا نے کہا کہ اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ کانگریس ہندو مخالف ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا