سی اے اے معاملات کو وسیع بنچ کے سپرد کر سکتا ہے سپریم کورٹ

0
0

نئی دہلی؍؍سپریم کورٹ نے شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 کے خلاف گزشتہ سماعت کے بعد دائر باقی تمام درخواستوں پر مرکزی حکومت سے بدھ کو جواب طلب کیا، اگرچہ اس نے اس قانون پر عبوری روک لگانے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 کے خلاف اور حمایت میں دائر درخواستوں کو وسیع بنچ کے سپرد کرنے کے بھی اشارے دئیے ۔ گزشتہ سال 18 دسمبر کو ہونے والی سماعت کے دوران 59 درخواستوں پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کئے گئے تھے ، اس کے بعد دائر 85 درخواستوں پر آج مرکز کو نوٹس جاری کئے گئے ، جواب کے لئے مرکز کو چار ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے ، معاملہ کی سماعت اب چار ہفتے بعد ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا