ٹھاکرے کے سات وکٹ، دہلی 163 پر ڈھیر

0
0

نئی دہلی،  (یو این آئی) نوجوان فاسٹ بولر آدتیہ ٹھاکرے (55 رن پر 7 وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کے سامنے دہلی رنجی ٹرافی گروپ اے اور بی مقابلے کے دوسرے دن پیر کو اپنے گھریلو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں پہلی اننگز میں 163 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس سے ودربھ کو پہلی اننگز میں 16 رنز کی برتری مل گئی۔ودربھ نے پہلی اننگز میں 179 رن بنائے تھے ۔دہلی نے چار وکٹ پر 41 سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی پہلی اننگز فیروز شاہ کوٹلہ میدان کی پچ پر 163 رن پر سمٹ گئی۔21 سالہ فاسٹ بولر آدتیہ ٹھاکرے نے کل چار وکٹ لئے تھے اور آج انہوں نے دہلی کے بچے چھ وکٹوں میں سے تین وکٹیں حاصل کیں۔ٹھاکرے نے 17.1 اوور میں 55 رن دے کر سات وکٹ لئے جبکہ ہندستانی فاسٹ بولر امیش یادو نے 45 رن پر دو وکٹ لئے ۔پہلے دن کنال چندیلا چھ، ھتین دلال 14، کپتان دھرو شوری صفر اور جونٹي سدھو آٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے تھے ۔نتیش رانا نے تین اور للت اپادھیائے نے صفر سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ رانا 17 اور للت سات رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔دہلی کا چھٹا وکٹ 64 کے اسکور پر گرا۔رانا کو ٹھاکرے اور للت کو امیش نے آؤٹ کیا۔انوج راوت نے 101 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 37 رن بنائے جبکہ کنور بدھوڑی نے 41 گیندوں میں چار چوکوں کے سہارے 19 رن بنائے ۔دسویں نمبر کے بلے باز سمرجیت سنگھ نے 43 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 23 رنز بنا کر دہلی کو ودربھ کے اسکور کے قریب پہنچایا۔ودربھ نے اپنی دوسری اننگز میں 10 اوور میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 35 رنز بنا لئے ہیں اور اس کی مجموعی برتری 51 رنز ہو گئی ہے ۔اسٹمپ پر کپتان فیض فضل 22 اور سنجے رگھوناتھ آٹھ رن بنا کر کریز پر تھے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا