بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ایک بار پھر راکٹ حملہ

0
0

بغداد//عراقی دارالحکومت بغداد کے حساس ترین علاقے گرین زون میں پیر کی شب امریکی سفارت خانے کے اطراف 3 کیٹوشیا راکٹ آ کر گرے۔ العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے ذرائع کے مطابق سفارت خانے اور گرین زون کی جانب سے خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔عراقی پولیس کے ذرائع نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مذکورہ تینوں راکٹ بغداد کے باہر واقع علاقے زعفرانیہ سے داغے گئے۔ ان میں سے دو راکٹ امریکی سفارت خانے کے نزدیک گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کم از کم ایک راکٹ ایسا تھا جو امریکی سفارت خانے سے صرف 100 میٹر کی دوری پر گرا۔ کسی جانب سے کارروائی کی ذمے داری قبول کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب گرین زون کے اندر راکٹ آ کر گرے۔دوسری جانب عراقی ملیشیا الحشد الشعبی نے بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ باری سے لا تعلقی کا اعلان کیا ہے۔ ملیشیا کے ایک رہ نما جواد الطلیباوی نے عراقی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ الحشد الشعبی کی جانب سے گرین زون کو راکٹوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی بات قطعا بے بنیاد ہے۔ الطلیباوی کے مطابق الحشد الشعبی ملیشیا نے امریکی سفارت خانے یا غیر ملکی عسکری وجود کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ الحشد کے رہ کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی کارروائی ’جذباتی اور انفرادی عمل‘ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے دوران عراقی ملیشیا عصائب اہل الحق کے سربراہ قیس الخزعلی نے کہا تھا کہ ان کی ملیشیا "عراق پر حملے” پر خاموش نہیں رہے گی۔ الخزعلی نے عراق میں امریکی اڈوں اور عسکری کیمپوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی تھی۔ یہ موقف 3 جنوری کو بغداد ہوائی اڈے کے احاطے میں امریکی حملے کے رد عمل میں سامنے آیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا