محبوبہ مفتی اور گیلانی جموں و کشمیر کی تباہی کے ذمہ دار :طارق بٹ

0
0

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کے عوام کی دلوں کی دھڑکن
لازوال ڈیسک

ریاسی؍؍جموں و کشمیر سٹیٹ ہیومن رائیٹس ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین اور ضلع ریاسی سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر طارق بٹ نے پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی اور جماعت اسلامی کے صدر علی شاہ گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق ،شبیر شاہ اور یاسین ملک کے علاوہ باقی پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی تباہی کے یہ سب لوگ ذمہ دار ہیں ۔ نیشنل کانفرنس وہ جماعت ہے جس نے شخصی نظام سے جموں و کشمیر کی قوم کو آزادی دلا کر ہمیشہ کے لئے ہندوستان کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا تھا اور پھرخاتمہ جاگیرداری و زرعی اصلاعات قانون لاگو کر کے ریاست کے ہر اآدمی کو خود کفیل و تمام کاشتکاروں کو زمینوں کا مالک بنا دیا تھا،نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کے عوام کی دلوں کی دھڑکن تھی اور رہے گی ۔بے شک نیشنل کانفرنس کی لیڈرشپ اور کارکناں پر جتنا بھی ظلم و تشدد کیوں نہ کیا جائے ،چونکہ نیشنل کانفرنس کے ساتھ ماضی میں بھی کئی طرح کی سازشیں ہوئی اور آج بھی جاری ہیں نیشنل کانفرنس ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی جماعت نہیں ہے۔طارق بٹ نے کہا کہ ہم سب لوگ عیش ا آرام کی زندگی بسر کر رہے تھے اور ترقی کی رای پر گامزن تھے مگر افسوس کے اس گھر کو آگ لگ لگی گھر کے چراغ سے۔مفتی سعید اور محبوبہ مفتی کو بی جے پی کے ساتھ کام کرنے کی بڑی تڑپ تھی ،میں ان سے پوچھنا چاہوں گا کے اب پتا چلا کے بی جے پی کیسے کہتے ہیں۔ایک کہاوت کے کہ بہو کا گمان توڑنے کے لئے بیٹے کو مار دیا گیا تھا وہ کام پی ڈی پی اور حریت نے کیا ہے ،بڑے چبھتے تھے ان کو ڈاکٹر فاروق عبدللہ َنیشنل کانفرنس عمر عبدللہ اور شیر کشمیر شیخ محمد عبدللہ نے شخصی نظام کو ختم کر کے ایک خود مختار ریاست کا قیام عمل میں لایا تھااور ریاست کو ہندوستان سے خصوصی درجہ دلوایا تھا۔اور ان لوگوں نے ملک کے خلاف زہر فشانی کرتے ہوئے ریاست کا درجہ بھی کھو دیا اور یہی نہیں بلکہ ریاست کو دو ٹکڑوں میں تقسیہم کروا دیا ۔نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا