سنجوئے گھوس میڈیا ایوارڈ 2019کا اعلان

0
0

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ سے یوسف جمیل کابھی ہوانتخاب
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍دہلی میں واقع چرخا ڈیولپمنٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک نے ’’ سنجوئے گھوس میڈیا ایوارڈ2019‘‘کے لئے منتخب ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ تنظیم کے سی ای او ماریو نورہا ننا نے بتایا کہ ایوارڈ یافتگان کا تعلق ملک کی مختلف ریاستوں سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایوارڈ یافتگان میں جموںوکشمیر کے ضلع پونچھ سے یوسف جمیل ، اتراکھنڈ سے نریندر سنگھ بسٹ، راجستھان سے امت بیجناتھ گرگ اور میرٹھ سے شالو اگروال کے نام شامل ہیں۔ ایوارڈ یافتگان کا انتخاب تین ممبران پر مشتمل ججوں کے ذریعہ کیا گیا۔ ججوں میں سینئر صحافی محترمہ اوشا رائے ، سنیتا بھدوریا اور محترمہ پریتی مہرا کے نام شامل ہیں۔ ایوارڈ یافتگان کو اعزازی سرٹیفکیٹ کے علاوہ پچاس پچاس ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔مذکورہ منتخب حضرات کو سماجی مسائل پر مبنی موضوعات سے متعلق ایسے پانچ مضامین لکھنے ہونگے جن میں ملک کے دور دراز دیہی علاقوں کی عوام ، خاص کر خواتین سے متعلق مسائل کو اہمیت کے ساتھ اجاگر کرناہوگا اور ان کی کامیابی اور خوداعتمادی سے جڑی کہانیوں کو بھی قلمبند کرنا ہوگا۔ ان ایوارڈ کے ذریعہ ایسے صحافیوں اور قلمکاروں کو پلیٹ فارم مہیا کرایا جائے گا جو ابھی تک میڈیا کی نظروں سے دور دیہی علاقوں کی خواتین کی خوبیوں کو اجاگر کرنے کا حوصلہ رکھتے ہوں۔ ایوارڈ کا مقصد علاقائی زبانوں ، ناشرین ، چھوٹے شہروں کے صحافیوں اور مضامین لکھنے کا شوق رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ ایوارڈ چرخا کے بانی سنجوئے گھوس کے اس جذبے سے عبارت ہے جس میں انہوں نے میڈیا کے تخلیقی استعمال کے ذریعہ دیہی علاقوں میں حاشیے پر زندگی گزار رہے لوگوں کی سماجی اور معاشی حالت میں تبدیلی پیدا کر کے انہیں ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کا عزم ہے ۔ ایوارڈ کے ذریعہ قلمکاروں کو دیہی علاقوں بالخصوص محروم طبقات کی خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے مواقع فراہم کرنا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا