حکومت ہند جموں وکشمیر عالمی سطح کی سہولیات فراہم کرنے کی متمنی :رجیجو

0
0

مرکزی وزیر مملکت نے بھگوتی نگر میں سپورٹس ہال کا اِفتتاح کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍مرکزی وزیر مملکت برائے امور نوجوان و کھیل کود ، اقلیتی امور کرن رجیجونے آج یہاں بھگوتی نگر میں اِنڈور کثیر المقاصد سپورٹس ہال کا افتتاح کیا۔اِس سہولیت کی تعمیر جے اینڈ کے سٹیٹ سپورٹس کونسل نے انجام دی ہے اور ا س پروجیکٹ پر چار کروڑ روپے کی رقم خرچ کی گئی۔مرکزی وزیر مملکت کے ہمراہ جموں ۔پونچھ حلقہ انتخابات کے ایم پی جگل کشور شرما، کمشنر سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ ، صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما ، ڈی سی جموں سشما چوہان، ڈی جی سپورٹس کونسل سلیم الرحمان ، سیکرٹری سپورٹس کونسل نسیم جاوید چودھری ،ایس ایس پی جموں ، تیجندر سنگھ و دیگر اعلیٰ افسران بھی تھے۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرمملکت نے محکمہ کھیل کود کے حکام پر زو ردیا کہ وہ جموںوکشمیر میں نوجوانوں کی تندرستی یقینی بنانے کے لئے کھیل کود کے سیکٹر کو فروغ دیں۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام ممالک جہاں نوجوانوں کھیل کود میں بھرپور حصہ لیتے ہیں ۔اُن کے شہری اور بچے صحت مند رہتے ہیں۔رجیجو نے کہا کہ حکومت ہند جموںوکشمیر عالمی سطح کی سہولیات فراہم کرنے کی متمنی ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ان کوششوں کو سراہا جن کے تحت انہوں نے فِٹ اِنڈیا مومنٹ شروع کی۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ حکومت ہند وادیٔ کشمیر میں وِنٹر گیمز 2020ء بہت جلد منعقد کرے گی۔اس کے علاوہ جموںوکشمیر کے منتخب نوجوانوں کے لئے کوچ ڈیولپمنٹ پروگرام ، واٹر سپورٹس اکیڈیمی کا سری نگر میں قیام اور جموںوکشمیر میں ریذیڈنشل سپورٹس سکول کے قیام کے پروجیکٹ شامل ہے۔مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے جوڑو ، کراٹے ، جمناسٹک اور ٹیبل ٹینس کے کھیلوں کا مظاہرہ کیا۔ بعد میں آر ایس پورہ میں وزیر مملکت نے 50لاکھ روپے کی لاگت سے چکروئی میں سی ایف سی عمارت کا افتتاح کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے 15لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے سب سینٹر چک مولہ کا بھی افتتاح کیا۔رجیجو نے چکروئی میں گرلز ہائیر سکینڈری سکول کا دورہ کیا اور وہاں کبڈی اور والی بال ٹورنامنٹ کامشاہدہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا