مولانا محمد اسماعیل نعیمی نے استاد کرام اور عوام کو دی مبارک
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍کل بروز سوموار کو نظامیہ بشیر العلوم ایجوکیشن سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام چلنے والے مدرسہ کے طلبہ و طالبات کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر مولانا محمد اسماعیل نعیمی نے شرکت کی ۔کثیر تعداد میں بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی یاد رہے کہ طلبہ کے سالانہ امتحانات جامعہ انورالعلوم پونچھ کے لائق فائق استاد قاری فرید احمد رضوی اور مولانا نیاز ثقافی نے لیا جس کا علاج آج کیا گیااور آج بچوں نے نعت رسول مقبول تقریر اور مقالمات پیش کے ۔مولانا موصوف نے عوام کو مدرسہ کا تعاون کرنے پر زور دیا عوام نے بھی نتائج کو دیکھ کر استاد کرام کو مبارک باد دی پروگرام مین مولانا نورالہی نقشبندی خافظ جاوید ماسٹر طالب حسین ظفر اقبال گورسی فوجی خادم محمد اجور خاجی لال حسین وغیرہ موجود تھے۔ اخیر میں مولانا نورالہٰی نقشبندی نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک اہم علان یہ بھی کیا کہ مدرسہ ھذا کے ساتھ لاروی پبلک سکول قائم کیا گیا ہے جس میں نرسری سے پانچوں کلاس تک کلاسز کا داخلہ شروع ہے لہٰذا عوام سے گزارش ہکہ بچوں کا داخلہ کروائے۔