حج۔2020ء کے تحت ٹرینرس کا اِنتخاب

0
0

لازوال ڈیسک

سر ی نگر؍؍ایگزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی نے حج 2020ء کے لئے عازمین کو تربیت فراہم کرنے کی خاطر جموںوکشمیر کے مسلم سرکاری ملازمین سے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست دہندگان کے لئے لازمی ہے کہ اُنہوں نے پچھلے 5برسوںکے دوران فریضہ حج ادا کیا ہو اور اُن کی عمر 58 برس سے زیادہ نہ ہو۔ انگریزی ، اُردو زبان پر عبور رکھنے کے علاوہ کمپیوٹر کی جانکاری بھی رکھتے ہوں ۔ حج اور عمرہ کے بارے میں مکمل معلومات رکھتے ہوں ۔ اُن کے لئے ذہنی اور جسمانی طور تندرست ہونا بھی لازمی ہے اور وہ کسی بھی مجرمانہ معاملے میں ملوث نہ ہوں۔خواہشمند درخواست دہندگان حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.inپر 30 ؍ جنوری 2020ء تک آن لائن درخواستیں پیش کرسکتے ہیں۔درخواست دہندگان سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹرینرس فار حج 2020ء کے لئے آن لائن درخواست فارم اور لازمی دستاویزات30 جنوری تک اَپ لوڈ کر سکتے ہیں۔درخواست دہندگان سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ سرکیولر نمبر 7بتاریخ 20؍جنوری جوکہ حج کمیٹی آف اِنڈیا ممبئی کی طرف سے جاری کیا گیا ہے کا مطالبہ کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا