پلوامہ میں تصادم، تین جنگجواور دو اہلکارہلاک

0
0

لازوال ڈیسک

پلوامہ؍؍پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ کے جین ترنگ کھریو علاقے میں منگل کے روز ہوئے تصادم میں سیکورٹی فورسز نے جیش محمد کے تین جنگجوئوںکو مار گرایا۔ اس دوران فوج کے جوان اور ایس پی او شہباز احمد شہید ہو گئے۔ موقع سے تینوں دہشت گردوں کی لاشیں کے علاوہ ہتھیاراور گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں۔ ہلاک جنگجوئوںمیں سے ایک کی شناخت رئیس احمد ڈار ساکن یوواستن ترال کے طور پر ہوئی ہے۔ باقی دو کی شناخت آخری خبریں موصول ہونے تک نہیں ہو سکی ہے۔ علاقے میں اور جنگجوئوںکی موجودگی کا خدشہ ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کے گھیر لیا ہے۔ جین ترنگ کھریو علاقے میں دہشت گردوں کے ہونے کی اطلاع پر صبح فوج، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی شروع کی۔ سیکورٹی کو پاس آتا دیکھ کردہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ اس دوران ہو ئے تصادم میں تین جنگجومارے گئے۔ حالانکہ اب اس کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تصادم میں فوج کا ایک جوان اور پولیس کا ایک ایس پی او زخمی ہو گیا۔ دونوں کو نزدیکی اسپتال لے جایا گیا۔ علاج کے دوران دونوں نے دم توڑ دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا